Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری، پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر قائد کے باسیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کے ایم سی کی سائٹس اور سڑکوں پر پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

میئر کراچی نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ یکم جولائی 2025 سے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) کے کنٹرول والے 32  سڑکوں پر پارکنگ سائٹس پر پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ہم نہیں چاہتے ہم کسی کا حق مارے اور نہ کوئی ہمارا حق مارے، مرتضیٰ وہاب

انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد اور KMC کی مالی خودداری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اب KMC  مالی طور پر خودکفیل ہوچکا ہے اور ہمیں اب 40 سے 50 لاکھ روپے سالانہ پارکنگ فیس وصول کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ نوٹیفکیشن جاری کرکے ہم نے پارکنگ فیس کا بوجھ شہریوں پر سے ہٹا دیا ہے، جو لوگ بھی “غیر قانونی طور پر” فیس وصول کریں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

ادھر کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ ضلع جنوبی،وسطی اورشرقی کی11وال باؤنڈری پارکنگ پرمقررہ فیس لاگو رہےگی۔

متعلقہ خبریں