Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025 جاری

 سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 29 مئی 2025 کو اپنے نئے ضوابط کی منظوری دے دی، جس کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں۔ اس کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین بھی شامل ہیں۔

کمیٹی کے مطابق، سپریم کورٹ کے ججز کی بینچز کی تشکیل کے حوالے سے اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس کی مرضی پر طلب کیا جا سکتا ہے، تاہم اجلاس کے لئے کم از کم 2 ارکان کی موجودگی لازمی ہو گی۔

بینچز کی تشکیل ترجیحاً ماہانہ یا ہر 15 روز میں کی جائے گی، اور ایک بار تشکیل دیے گئے بینچ میں کسی بھی تبدیلی کی اجازت نئے ضوابط کے تحت مشروط ہوگی۔ کمیٹی کی رکنیت میں تبدیلی یا بینچ کی تشکیل کو غیر قانونی قرار نہیں دیا جائے گا۔

اگر چیف جسٹس دستیاب نہ ہوں یا غیر موجود ہوں تو ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جا سکتی ہے جو جج کی بیماری یا علیحدگی کی صورت میں بینچ میں تبدیلی کر سکے گی۔

اس کے علاوہ، ہنگامی فیصلوں کو تحریری طور پر ریکارڈ کرنا اور اس کی وجوہات درج کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے دفتر میں محفوظ رکھا جائے گا اور کمیٹی کو وقتاً فوقتاً ان ضوابط میں ترمیم کرنے کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔

متعلقہ خبریں