Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیرپور کے کنب علاقے میں بڑی ڈکیتی، 20 گھروں کا صفایا، خواتین پر تشدد، متاثرین کا احتجاج

 

سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے کنب میں 13 نامعلوم چوروں نے ہندو برادری کے 20 گھروں کا صفایا کردیا۔

متاثرین کے مطابق نامعلوم 13 ملزمان ہندو برادری کے محلے میں داخل ہوئے اور 20 گھروں میں گھس کر سونے کے زیورات اور قیمتی سامان سمیت پندرہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

عینی شاہدین اور متاثرین کے مطابق ملزمان نے ایک کے بعد ایک گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا، خواتین کے کانوں سے زیورات اتارے اور مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

مزید پڑھیں: اٹلی میں پاکستانی باکسر لاپتہ، پاسپورٹ چوری، عدالت حرکت میں آ گئی

متاثرین میں چیلو مل، بھگوانداس، درشن مل، راج کمار، پرکاش سمیت دیگر شامل ہیں۔

واردات کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور انصاف کے لیے نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ پولیس تا حال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، اور مقامی افراد عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

مظاہرین نے ایس ایس پی خیرپور سے نوٹس لینے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں