اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے آج ایوانِ صدر میں اہم ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے آج ایوانِ صدر میں اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال، پاکستان پیپلزپارٹی کے تحفظات اور مطالبات پر بھی غور کیا جائے گا۔
ایوانِ صدر میں ہونے والی اس متوقع بیٹھک کو حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان سیاسی رابطوں کے تسلسل کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔



















