چین میں آن لائن ڈیٹنگ کا ایک نیا اور پریشان کن رجحان کافی بڑھتا جارہا ہے جس میں نوجوان بریک اپ کے غم کو بھلانے کےلیے اپنی سابقہ محبت کے ڈیجیٹل ورژن بنا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ایکس اسکل نامی یہ ٹول لوگوں کو اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنی سابقہ محبت سے جڑی یادیں باتیں جیسے چیٹس، تصاویر اور سوشل میڈیا پوسٹس اپ لوڈ کریں اور پھر اے آئی ان معلومات کی مدد سے ایک ایسا ورژن بنا دیتا ہے جو ان کے سابقہ ساتھی کی طرح بات کرتا ہے۔
یہ ڈیجیٹل ’’ایکس‘‘ اسی انداز میں بات کر سکتا ہے وہی جملے استعمال کر سکتا ہے اور آپ کے ساتھ گزرے لمحات کو بھی یاد رکھ سکتا ہے یعنی ایسا لگتا ہے جیسے آپ اپنے اصل سابقہ ساتھی سے بات کر رہے ہوں۔
اس ٹول کے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ صرف دل کے سکون اور خود کو بہتر سمجھنے کے لیے ہے نہ کہ کسی کو تنگ کرنے یا اس کی پرائیویسی خراب کرنے کے لیے تاہم پھر بھی لوگ اس پر بحث کر رہے ہیں کہ کیا یہ ٹھیک ہے یا نہیں۔
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اس سے لوگ اپنے ماضی سے جڑے رہے گے اور نئے رشتے بنانے میں مشکل انہیں پیش آ سکتی ہے اس کے علاوہ ایک اہم مسئلہ یہ بھی ہے کہ آپ کسی کی ذاتی معلومات کو اس کی اجازت کے بغیر استعمال کر رہیں ہیں۔
دوسری طرف کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے انہیں سکون ملا ہے وہ اپنی دل کی بات کہہ سکے جو وہ پہلے نہیں کہہ پائے تھے اور اس سے انہیں بہتر محسوس ہوا۔




















