کیا آپ جانتے ہیں کہ شرٹس کے پیچھے یہ لوپ کیوں ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
متعدد ڈریس شرٹس کے پشت پر موجود یہ لوپ بنیادی طور پر کپڑے کا ایک چھوٹا ٹکڑا ہے جو عموماً دونوں شانوں کے درمیان واقع ہوتا ہے۔
شرٹس میں یہ لوپ سب سے پہلے امریکی بحریہ کے ملاحوں میں مقبول ہوا تھا اور ممکنہ طور پر وہی پر اسے سب سے پہلے شرٹس کا حصہ بنایا گیا۔
اس لوپ کو شرٹس میں شامل کرنے کی وجہ یہ تھی کہ ملاحوں کے پاس وردیوں کو رکھنے کے لیے الماریاں یا جگہ موجود نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں؛ جینز میں چھوٹی جیبیں اور بٹن کیوں ہوتے ہیں؟ دلچسپ وجہ جانیں
تو اس لوپ کی بدولت انہیں شرٹ کو کسی بھی ہک پر لٹکا کر خشک کرنے میں مدد ملتی تھی، مگر 1960 کی دہائی میں یہ لوپ بحریہ سے باہر نکلا اور ایک کمپنی کی جانب سے اسے طالبعلموں کے لیے لاکر لوپ کے نام سے شرٹس میں متعارف کرایا گیا۔
اس زمانے میں طالبعلموں میں یہ شرٹس بہت زیادہ مقبول ہوئی تھیں جو ان کو لاکرز میں لٹکا دیتے تھے اور ان کی استری بھی خراب نہیں ہوتی تھی۔
اس کے بعد متعدد کمپنیوں نے اس رجحان کو اپنا لیا اور اب اس طرح کا لوپ اکثر ڈریس شرٹس میں نظر آتا ہے۔




















