Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چہل قدمی کے دوران کی جانے والی ان عام غلطیوں کو بھی جان لیں

یہ بات درست ہے کہ صحت مند رہنے کے لئے جہاں متوازن غذا ضروری ہے وہی ورزش کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔ یوں تو سب ہی چہل قدمی اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت سے واقف ہیں یہ وہ واحد ذریعہ ہے جو نہ صرف کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ بیماری کی صورت میں اس سے نجات دینے اور صحت بحال کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

چہل قدمی ایک بہترین ورزش ہے لیکن دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد چہل قدمی کے دوران کی جانے والی عام غلطیوں سے نہ واقف ہیں اور اس طرح وہ اس کے بھرپور فوائد حاصل کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔

ڈاکٹر بسکو نیو یارک-پریسبیٹیرین اور کولمبیا یونیورسٹی ارونگ میڈیکل سینٹر میں کھیلوں کے میڈیسن کے معالج ہیں کا کہنا ہے کہ چہل قدمی کے دوران کی جانے والی عام غلطیاں آپ کی گردن، کمر، کندھوں، کولہوں اور گھٹنوں میں درد یا چوٹ جیسے مسائل کا باعث بن سکتی ہیں۔

ڈاکٹر بسکو اور ساتھی آرتھوپیڈکس ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آپ کیسے چلتے ہیں اس پر توجہ دینا ان مسائل سے بچنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

چلنے کی سب سے عام غلطیاں

 مناسب جوتے نہ پہننا

مناسب جوتے پاؤں اور ٹخنوں کی چوٹوں کو روکنے میں مدد کرتے ہیں چہل قدمی کے لیے ایسے جوتوں کا انتخاب کریں جو پاؤں کو موڑنے کی اجازت دیں اسی لیے ہمیشہ ربڑ کے تلے  والے جوتوں کی سفارش کی جاتی ہے۔

جھک کر چلنا

چہل قدمی کے دوران جھک کر چلنا آپ کے گھٹنوں اور ٹخنوں پر اضافی دباؤ ڈال سکتا ہے تو کوشش کریں کہ چہل قدمی کے دوارن سیدھا ہوکر اور نگاہ کو اوپر اور سامنے کی جانب رکھیں۔

لمبے قدم لینا

لمبے لمبے قدم اٹھانا آپ کی واک کو تیز کرنے کا ایک موثر طریقہ ضرور ہے  لیکن یہ درحقیقت آپ کے عضلاتی نظام پر زیادہ دباؤ کا باعث بنتا ہے۔ لمبے قدم آپ کی ٹانگ کو سخت اور سیدھا ہونے پر مجبور کرتا ہے، جس سے آپ کے جسم کی زمین سے قوت جذب کرنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے

باہر چہل قدمی نہ کرنا

لوگوں کی بڑی تعداد ٹریڈمل پر چلنے کی عادی ہوتی ہے تاہم گھر سے باہر کھلی فضا میں چہل قدمی کرنا بہت سے ذہنی اور جسمانی فوائد فراہم کرتی ہے۔

تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ فطرت میں وقت گزارنے سے تناؤ کم ہوتا ہے، دماغی صحت بہتر رہتی اور بہت سی دائمی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version