Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا روزانہ لیموں پانی پینا صحت کے لیے مضر ہے؟ ماہرین کیا کہتے ہیں

پانی میں تازہ لیموں کا رس ملا کر پینا صحت کے لیے انتہائی مفید ہے اور اس مشروب کو دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد مختلف مسائل کے لیے استعمال کرتی ہے۔

لیموں پانی کو طویل عرصے سے مجموعی صحت اور تندرستی کے لیے ایک بہترین مشروب تصور کیا جاتا ہے۔ وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور تازگی سے بھرپور یہ مشروب صحت کے لیے بہت سے فوائد پیش کرتا ہے جنہیں سائنسی حمایت حاصل ہے۔

شمالی کیرولائنا میں مقیم رجسٹرڈ غذائی ماہر اپریل وائلز کے مطابق فی زمانہ سوشل میڈیا پر لوگ فی الحال لیموں پانی کا کافی رجحان پایا جارہا ہے اور لوگ اس کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “بہت سے لوگ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ وزن میں کمی کو فروغ دیتا ہے، جلد کو بہتر بناتا ہے، ہاضمے میں مدد کرتا ہے اور جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھتا ہے۔ لیموں کے پانی سے متعلق کچھ دعوے واقعی درست ہیں جن کے سائنسی ثبوت موجود ہیں، جبکہ دوسرے دعوے صحیح نہیں ہیں۔

لیموں کا پانی وٹامن سی فراہم کرتا ہے

لیموں وٹامن سی کے حصول کا ایک مؤثر ذریعہ ہے، یہ مجموعی طور پر قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور موسم سرما میں جب سردی اور فلو عام ہو۔ لیموں پانی میں مائیکرو منرل بھی موجود ہوتے ہیں جو سرد مہینوں میں آپ کو ہائیڈریشن فراہم کرتے ہیں۔

تاہم ماہرین کے مطابق بہت زیادہ لیموں  پانی پینے سے گریز کرنا اور اس سلسلے میں احتیاط سے کام لینا ضروری ہے اس کی وجہ اس کی تیزابی تاثر ہے جو دانتوں کے اینامل کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جس کی وجہ سے دانتوں کی حساسیت بڑھ سکتی ہے۔

وائلز کے مطابق لیموں میں وٹامن سی کی بہت قلیل مقدار ہوتی ہے ، وٹامن سی دماغ، جلد، دل، ہڈیوں اور مدافعتی نظام کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

لیموں پانی آپ کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے

اگر آپ اپنے پانی کی مقدار میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو اس میں ایک یا دو لیموں نچوڑنے سے نہ صرف اس کا ذائقہ بہتر ہوتا ہے، بلکہ یہ آپ کو بہتر انداز میں ہائیڈریٹ بھی رکھتا ہے۔

پانی میں لیموں کے ساتھ اسے مزید صحت بخش بنانے کے لیے پودینہ بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ ادرک، ہلدی یا سبز چائے پینے سے آپ اینٹی سوزش الیکٹرولائٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

کیا آپ کو روزانہ لیموں پانی پینا چاہیے؟

ماہرین کے مطابق روزانہ ایک یا دو گلاس لیموں پانی پینا صحت کے لیے مفید ہے۔ تاہم، اگر آپ کو معدے کے مسائل ہیں جیسے ایسڈ ریفلوکس، تو یہ پانی ان علامات کو بڑھا سکتا ہے، ساتھ ہی یہ دانتوں کے اینامل کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچا سکتا ہے۔اوراس طرح لیموں کے پھل کے لیے حساسیت پیدا ہو سکتی ہے۔ اس لیے جب بھی لیموں پانی کا استعمال کریں اس کی تاثیر کو کم کے لیے اس میں دیگر پھل اور سبزیوں کو بھی شامل کریں۔

تاہم لیموں پانی کی تیاری کے وقت لیموں کو چھلکوں سمیت ڈالنے سے گریز کریں، کیونکہ ان پر کیڑے مار ادویات کا اسپرے کیا جاتا ہے اور بہتر صفائی نہ ہونے کی صورت میں یہ کچھ لوگوں کے لیے سوزش اور گردے کے مسائل جیسے جوڑوں کے درد کا باعث بن سکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Exit mobile version