Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماہرین طویل پرواز کے بعد دیر تک گرم شاور لینے سے کیوں منع کرتے ہیں؟

طویل پرواز  کے بعد اکثر لوگ تھکن کو دور کرنے اور جراثیم سے نجات کے لیے دیر تک گرم شاور لیتے ہیں تاہم ماہرین ایسا کرنے سے سے منع کرتے ہیں۔

اگرچہ گرم پانی کا شاور جراثیم کو دور کر سکتا ہے تاہم ساتھ ہی یہ جلد کو انتہائی ضروری تحفظ سے بھی محروم کر دیتا ہے اس طرح جلد کی قدرتی چکنائی کم ہونے لگتی ہے۔

ایک سفری ماہر، جو  پراز کی ملازمت کے دوران ایک ماہ میں تقریباً 60,000 میل کا سفر طے کرتے ہیں، ٹھنڈے شاور کو ترجیح دیتے ہیں حالانکہ وہ ان تمام جراثیموں سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

سفری ماہر کے مطابق گرم پانی آپ کی جلد سے قدرتی تیل اور صحت مند بیکٹیریا کو صاف کردیتا ہے، اس طرح ایکزیما اور جلد کے مہاسوں جیسے مسائل بڑھنے لگتے ہیں۔

گرم شاورز کے ساتھ صابن کا استعمال حقیقت میں جلد کے مائیکرو بایوم کو صاف کردیتا ہے جو جلد کی حفاظت میں معاون کردار ادا کرتے ہیں اور ساتھ ہی یہ جسم کی مجموعی صحت کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔

بھاپ سے بھرے گرم شاور کے بجائے، ماہرین صحت لوگوں کو 60 ڈگری فارن ہائیٹ سے کم درجہ حرارت کے ٹھنڈے پانی سے شاور لینے کی ترغیب دیتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق ٹھنڈا پانی کا شاور لینا اینڈورفنز کو بڑھانے، میٹابولزم کو تیز کرنے، مدافعتی صحت کو مضبوط بنانے، صحت مند وزن کو برقرار رکھنے، خون کی گردش کو بہتر بنانے، سوزش اور سوجن کو کم کرنے، ڈپریشن کی علامات سے لڑنے اور دردکو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

جب آپ ٹھنڈے پانی سے شاور لے رہے ہوتے ہیں تو آپ کا دماغ ان تمام وجوہات کے بارے میں سوچنے کے بجائے ٹھنڈے پانی کے ناخوشگوار احساس کو دور کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھتا ہے اس طرح تناؤ کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Exit mobile version