Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مصالحے دار گرلڈ آئس کیوب چین کے مقبول ترین اسٹریٹ فوڈ میں شامل

سوشل میڈیا پر بعض اوقات بہت ہی عجیب وغریب ویڈیو دیکھنے کو ملتی ہیں جو اپنی انفرادیت کی بنا پر تھوڑے ہی وقت میں وائرل ہوجاتی ہے ایسی ہی ایک ویڈیو ایک ڈش کی ہے جو کافی مشہور ہورہی ہے اور وہ ہے برف کا بار بی کیو، جی ہاں آپ نے درست سنا یہاں پر برف کے باربی کیو کی بات کی جارہی جو ان دنوں چین میں اسٹریٹ فوڈ کی صورت میں کافی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

  یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ برف کا استعمال مختلف غذاؤں اور مشروبات کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ضرور کیا جاتا ہے جو کھلی فضا کے عام درجہ حرارت پر فوراً ہی پگھل جاتی ہے  لیکن چین کے اسٹریٹ فوڈ میں ایک ایسی ڈش کافی مقبولت حاصل کر رہی ہے جس میں برف کا باربی کیو پیش کیا جارہا ہے۔

یہ بات سننے میں عجیب سی لگتی ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ چین کے صوبے ہنان میں سڑک کنارے ایک اسٹریٹ فوڈ فروش کو باربی کیو گرل پر مختلف مصالحوں اور ساس کے ساتھ برف کا باربی کیو تیار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ باربی کیو پر پکائے گئے یہ گرلڈ آئس کیوبز چین کا ایک ’’خاص‘‘ اسٹریٹ فوڈ بن گیا ہے۔

یہ عجیب ڈش چانگشا، صوبہ ہنان کے ایک نائٹ بازار میں دیکھی گئی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کر لی ہے۔

ایک گرلڈ آئس کیوب کی خریدار اس وقت کافی حیران ہوئی جب اس نے مصالحے سے لدے ہوئے آئس کو کھاکر اسے چٹپٹا قرار دیتی ہے۔

نیوز فلیئر کی رپورٹ کے مطابق، ایک اسٹریٹ فوڈ فروش ایک بار بی کیو گرل پر برف کے کیوب کو ڈال کر پہلے برش سے اس پر تیل لگاتا ہے تمام مصالحہ جات جیسے مرچ، زیرہ، اسکیلینز، دھنیا اور دیگر گارنش کے لوازمات ڈال کر اچھی طرح مکس کرتا ہے اور پھر اسے ایک کپ میں پیش کرتا ہے۔

گرلڈ آئس کیوب کو فروخت کرنے والے شخص کا دعویٰ ہے کہ یہ مصالحہ دار برف، گاہکوں کو تقریباً 2 ڈالر فی سرونگ کے حساب سے فروخت کی جاتی ہے۔

بہت سے لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر کافی حیران ہیں کہ کیا گرلڈ آئس کیوب بناتے وقت برف پگھل جائے گی، لیکن برف کے سائز کی وجہ سے اس کا پگھلنا آسان نہیں ہے۔

Exit mobile version