Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کم سماعت اور قبل از موت کے درمیان اہم تعلق کا انکشاف

لینسنٹ نامی ہیلتھ اور تحقیقی جرنل میں ایک مقالہ شائع ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ثقل سماعت یعنی قوت سماعت میں کمی ندگی کے دنوں کو کم کرسکتی ہے اور قبل از وقت موت واقع ہوسکتی ہے۔

اس پہلے بھی ماہرین ماضی کی بہت سی تحقیق سے یہ بات ثابت کر چکے ہیں کہ بہرہ پن اور سننے میں کمی سے نہ صرف آپ کے ساتھ حادثات پیش آسکتے ہیں بلکہ آپ کا اپنا توازن برقرار رکھنے میں بھی دشواری پیش آتی ہے بلخصوص ایسے بزرگ افراد جو ثقل سماعت جیسے مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود سماعت کا آلہ استعمال نہیں کرتے ان میں گرنے، چوٹ لگنے اور فریکچرکے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

اس مقالے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 40 برس کی عمر کے افراد باقائدگی سے اپنی سماعت کو چیک کروائیں اور اگر ضروی ہو تو آلہ سماعت ضرور استعمال کریں تاکہ وہ اپنی عمر کی طوالت کو برقرار رکھ سکیں۔

یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے پروفیسر جینٹ جوائے کہتے ہیں جو افراد بہرہ من سے متاثر ہوتے ہیں یا کم سنتے ہیں اگر وہ وقت پر آلہ سماعت استعمال کریں تو ان میں قبل از وقت موت کے اثرات 24 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں 24 فیصد کی یہ شرح خاصی اہمیت رکھتی ہے۔

سماعت میں کمی اور قبل از موت کے درمیان تعلق جاننے کے لیے ایک تحقیق کی گئی جس میں سائنسدانوں نے 1999 سے 2012 تک تقریباً 10000 افراد کوشامل کیا اور جس میں 1800 افراد ایسے تھے جنہیں ثقل سماعت کا مرض لاحق تھا یعنی وہ اونچا سنتے تھے۔ اور اسی بنیاد پر ان کا فالواپ کیا گیا اور تحقیق آگے بڑھائی گئی۔

ان میں سے تقریباً 1483 افراد نے یہ اعتراف کیا وہ ثقل سماعت کے باوجودمہینے میں ایک بار بھی آلہ سماعت استعمال نہیں کرتے تھے اور ان ہی افراد نے مختلف حادثات کا سامنا کیا اور ایسے ہی افراد میں گرنے اور توازن برقرار نہ رکھنے کے رجحان کو بہت زیادہ دیکھاگیا۔ یہی وجہ ہے ماہرین نے زور دیا ہے کہ اگر آپ کی حس سماعت کمزور ہورہی ہے توسماعت کو چیک کرانے کے بعد آلہ سماعت استعمال کرنا نہ بھولیں۔

Exit mobile version