Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کم عمر دکھائی دینے والی اس لڑکی کی اصل عمر جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو اپنی عمر سے کئی برس چھوٹے دکھائی دیتے ہیں، اور جنہیں دیکھ کر ان کی درست عمر کا اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے انہیں بھی لی ہیو جونگ بھی شامل ہیں۔

سیول جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی 52 سالہ لی ہیو جونگ، جوکہ ایک بیکری اور کیفے کی  مالک ہیں، اپنی حیرت انگیز طور پرجوان نظر آنے اور منفرد فیشن اسٹائل کی وجہ سے وائرل ہوگئی ہیں۔

سیول کے گنگنم علاقے میں واقع “لندن بیگل میوزیم” کیفے پہلے ہی اپنے لذیذ پیسٹریوں، خوش اخلاقی اور عمدہ میزبانی کی وجہ سے مشہور تھا، تاہم اب اس کیفے کی مالک کی وجہ سے اس کو مزید شہرت ملی گئی ہے۔

لی ہیو جوکہ 52 برس کی ہونے کے باوجود محض 25 سال کی دکھائی دیتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ لی ہیو جونگ کی عمر جنوبی کوریا کے آن لائن بلیٹن بورڈ “دی کو” پرایک ہاٹ ٹاپک بن گیا۔

 جب کسی نے ان کی تصاویر کے ساتھ ان کی پیدائشی معلومات بھی شیئر کی کہ ان کی پیدائش 1973 میں ہوئی تھی، اس طرح یہ جو52 برس کی ہیں، تو لوگوں کی بڑی تعداد یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ وہ کس طرح اتنی جوان دکھائی دیتی ہیں تاہم، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے کم عمرنظر آنے میں ان کے لباس کا اندازاور دبلا پتلا جسم بھی اس میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

 لی ہیو جونگ ایک فیشن اسٹور “آرٹسٹ کمپلیکس” بھی چلاتی ہیں اور سیول میں دو دیگر کیفے “کیفے ہائی ویسٹ” اور “کیفے لیئرڈ” بھی ان کی ملکیت ہیں، تاہم اتنی مصروفیات کے باوجود وہ اپنے لیے وقت نکالنا نہیں بھولتی، جو ان کے منفرد فیشن اور اسٹائل میں دکھائی دیتا ہے۔

 آن لائن وائرل ہونے اور ان کے کم عمر نظر کے باوجود لی ہیو جونگ نے ابھی تک اپنی عمر کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ، اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنے کاروبار پر توجہ مرکوز رکھنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔

Exit mobile version