کھانے کے بعد چلنا صحت کو کئی طرح سے فوائد فراہم کرتا ہے، تحقیق کے مطابق کھانے کے بعد چلنے سے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی تاہم کچھ لوگوں میں یہ عمل نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ یہاں پر کھانے کے بعد چلنے کے فوائداور نقصانات بیان کیا جارہا ہے۔
کھانے کے بعد چلنے کے ممکنہ فوائد
گیس اور اپھارہ میں کمی
جسمانی حرکت ہاضمے کے نظام کو متحرک کرتی ہے، اور کھانے کے بعد چلنے سے کچھ لوگوں میں گیس اور اپھارہ جیسی علامات میں بہتری ہو سکتی ہے۔
بلڈ شوگر کی سطح کو منظم کرتا ہے
کھانے کے بعد تھوڑی دیر چلنا بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر ٹائپ 1 اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے۔
نیند میں بہتری
کھانے کے بعد چلنے سے آپ کی نیند کے معیار میں بہتری آ سکتی ہے۔ روزانہ 7000 سے زیادہ قدم چلنے والے لوگوں نے بہتر نیند کی اطلاع دی ہے۔
بلڈ پریشر میں کمی
کھانے کے بعد چلنے کا بلڈ پریشر پر مثبت اثر ہو سکتا ہے۔ کچھ مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ 10 منٹ چلنے سے بلڈ پریشر میں کمی واقع ہوتی ہے۔
بہتر ذہنی صحت
ہلکی پھلکی چہل قدمی ذہنی صحت میں بہتری لا سکتی ہے، جیسے کہ ڈپریشن کا خطرہ کم ہونا۔
ہاضمہ میں بہتری
کچھ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کھانے کے بعد چلنے سے ہاضمہ تیز ہو سکتا ہے۔
امراض قلب کے خطرے میں کمی
باقاعدہ ورزش دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
وزن میں کمی
روزانہ 25 منٹ کی چہل قدمی کرنے والے افراد نے وزن میں کمی کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
کھانے کے بعد چلنے کے ممکنہ نقصانات
کھانے کے بعد چلنے ان گنت فوائد کے ساتھ کچھ نقصانات بھی ہیں ان میں پیٹ پھولنا، متلی، مروڑ، تیزابیت، قے اور اسہال شامل ہیں۔
کب چلنا بہتر ہے؟
لنچ ہو یا ڈنر یعنی بڑے کھانے کے بعد کوشش کریں کہ 30 منٹ سے ایک گھنٹہ انتظار کریں جب کہ ہلکی خوراک کے لیے یہ وقت کم ہو سکتا ہے۔
کیا کھانے کے بعد چلنا صحت کے لیے مفید ہے؟
کھانے کے فوراً بعد چلنا بلڈ شوگر کی سطح کو منظم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ چند منٹ کی چہل قدمی بھی اس کے فوائد دے سکتی ہے۔
