Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج پاکستان کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے، علی زیدی

پی ٹی آئی رہنما علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی حیدر زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سال 2022 اچھا نہ تھا، خدا کا شکر ہے کہ ختم ہوا، ابو فروری میں چلے گئے اور کئی قریبی عزیز یادیں چھوڑ کر چل بسے۔

 

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے جبکہ غربت، بے روزگاری، مہنگائی ریکارڈ عروج پر ہے اور ملک پر چوروں کی حکومت ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ملک اب مزید کسی نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی حیدر زیدی نے مزید کہا کہ دعاگو ہوں 2023 سب کیلئے خوشیاں اور پاکستان میں خوشحالی لائے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ ‏ سندھ حکومت ایم کیو ایم کے کہنے پر غیر قانونی پوسٹنگ کر رہی ہے، علی زیدی

متعلقہ خبریں