Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ

سوات: مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 179 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ‏ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

متعلقہ خبریں