Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم پاکستان کو سپرپاور بنانا چاہتے ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو سپرپاور بنانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حیدرآباد باغ مصطفیٰ لطیف آباد میں بلدیاتی کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے ملک کے ایوانوں میں وڈیروں اور سرمائداروں کی جگہ غریب کا بیٹا منتخب ہوکر آئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن جس کا ہم 75 سالوں سے انتظار کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں قرض لینے والا پاکستان سپرپاور بن جائے، ہم چاہتے ہیں دنیا میں ہمارے جھنڈے اور  شلوار قمیض کو عزت ملے لیکن بدقسمتی سے جس نظام اسلام کے لیے لوگوں نے جہاد کیا وہ ابھی تک نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انگریزوں کے وفادار غدار عدالتوں، سینٹ اور اسیمبلی میں موجود ہیں، ایسے ضمیر فروشوں نے ملک کے تمام اداروں کو تباہ کردیا ہے، کیا ان بے شرم حکمرانوں نے ڈاکٹر آفیہ کو آمریکا اور ریمنڈویس کو آمریکہ کےحوالے نہیں کیا؟

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج پاکستان میں ہر پانچواں پاکستان ڈپریشن اور شگر کا مریض ہے، کروڑوں بچے اسکلولز سے باہر ہیں، کروڑوں نوجوان بے روزگار ہیں آخر ان سب کا ذمیدار کون ہے؟

یہ بھی پڑھیں؛ قوم اب صرف اعلانات نہیں بلکہ عملدرآمد چاہتی ہے، سراج الحق

 سراج الحق نے کہا کہ امریکہ کے یارو اور وفاداروں نے پاکستان کو تباہ کیا ہے جبکہ پاکستان کو ان ظالموں نے پنجابی۔ پھٹان۔ اردو۔ سندھی اور بلوچ کے بنیاد پر بھی بانٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب سے زراعت تباہ ہوگیا، فصل بہہ گئی، مال مویشی مر گیا لیکن باہر سے آنے والا پیسہ ہڑپ کیا گیا جبکہ سندھ میں بے روزگاری، غربت، اور مہنگائی کی ذمیدار بھی پیپلزپارٹی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی ہم ان مافیاز کا پیچھا کرکے وہ پیسہ واپس لے کر ملک پر لگائے گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں عوام کی جان مال اور عزت محفوظ ہو، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ یہاں حیدرآباد جب میں آیا تو مجھے گندگی کے ڈھیر نظر آئے اور یہاں کے لوگ مجھے کافی مظلوم نظر آئے جبکہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے اس شہر کو تباہ کیا ہے، اس شہر کے اسمبلی کے ممبران کا تعلق یا تو پی پی سے ہے یا ایم کیو ایم سے ہے۔

متعلقہ خبریں