گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ساتھ نہیں دے رہی، جو معاملات طے کیے گئے ان کو پورا کریں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شہباز شریف کو کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے دوست گلہ کررہے ہیں کہ پیپلز پارٹی ساتھ نہیں دے رہی ہے جبکہ میں وفاق کا نمائندہ ہوں اور میں اپنی ریاست کے ساتھ کھڑا ہوں، ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت ہوئی تھی تب بھی یہاں آیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بات ساری نیتوں کی ہوتی ہے سب کو اپنی نیتیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے اگر نفاق کو موقع دیا گیا تو تمام سیاسی جماعتیں اپنی اہمیت کھو چکی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے جو معاملات طے کئے ہیں وہ ان کو پورا کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ سب میں ایک اتفاق رائے اور محبت قائم ہو اور اسی سلسلے سب دوستوں سے ملاقاتیں ہوئیں اور کامیابی بہت ملی ہے جبکہ گورنر پنجاب اور پرویز الہیٰ سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں، میری شہباز شریف سے بھی گورنر بننے کے بعد تین ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی کی ترقی کے لئے سب کو مل کر قدم بڑھانا ہوگا، کامران ٹیسوری
کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی ہے اور داتا کی نگری پر آکر پورے پاکستان کے لئے دعا کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا شہر کراچی کو غریب سمجھ کر کوئی منہ نہیں لگا رہا جبکہ میں نے اپنے ملک پاکستان اور شہر کراچی کے لئے خصوصی دعا بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہمیں دشمن کی ہر سازش کو اپنے اتحاد سے ناکام بنانا ہوگا، کامران ٹیسوری
ان کا کہنا تھا کہ لاہور سے میرا پرانا دلی لگاؤ ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ پرانا سال کورونا اور سیلاب کی نظر ہوا ہے جبکہ نئے سال کا آج پہلا دن ہے اور کراچی میں گیس، بجلی اور پانی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ علاقائی سطح پر بھی عوام کے ساتھ کھڑا ہوں گا، کامران ٹیسوری



















