پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ گورنر سندھ آئین کے تحت وفاق کے نمائندے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ کے گورنر اپنے دفتر کا بے دریغ سیاسی استعمال کررہے ہیں۔
سندھ کے گورنر اپنے دفتر کا بےدریغ سیاسی استعمال کررہے ہیں، گورنر سندھ آئین کے تحت وفاق کے نمائندے ہیں مگر کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے نمائندے کا کردار ادا کررہے ہیں، صدر مملکت گورنر ہاؤس کے غلط استعمال پر کامران ٹیسوری کیخلاف فوری نوٹس لیں۰ pic.twitter.com/NyRR25SEqa
— Khurrum Sher Zaman 🇵🇰 (@KhurumSherZaman) January 2, 2023
انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ آئین کے تحت وفاق کے نمائندے ہیں مگر کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے نمائندے کا کردار ادا کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، خرم شیر زمان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ صدر مملکت گورنر ہاؤس کے غلط استعمال پر کامران ٹیسوری کیخلاف فوری نوٹس لیں۔



















