گورنر سندھ نے کہا ہے کہ شہر قائد ہم سب کی توجہ کا طلب گار ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، فیصل سبزواری اور جاوید حنیف کی گورنرہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، صوبہ میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں اور شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی کی ترقی کے لئے سب کو مل کر قدم بڑھانا ہوگا، کامران ٹیسوری
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہر قائد ہم سب کی توجہ کا طلب گار ہے، میرا مشن تمام اسٹیک ہولڈرز سے کو باہم جوڑنا ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی سے اسے دوبارہ روشنیوں کا شہر بنایا جاسکتا ہے۔



















