وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پہلےسے بھی زیادہ عوام کی مقبول جماعت بن چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسحاق ڈار کو لندن سے امپورٹ کر کے سارا ڈالر ایکسپورٹ کروا دیا، غلط لوگوں نے ملکی معیشیت پر ایک غلط بندہ لگایا اور سب خلط ملط ہوگیا اور اسی بہانے اتحادی ٹولے کا سارا بھرم چکنا چور ہو کر بہہ گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے پاس معیشیت اٹھانے کے نہیں اسے لیٹانے کے سو طریقے ہیں، بڑا نعرہ لگایا گیا تھا ڈار آیا ڈالر ڈر گیا اور اب کوئی ڈار سے پوچھے ڈالر ادھر سے کدھر گیا؟
یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچ لوگوں کی امیدوں کا محور بن چکا ہے، خرم شہزاد ورک
ان کا کہنا تھا کہ نہ ان میں رحم ہے اور نہ کوئی شرم ہے، بس اپنی 32 کلومیٹر کی حکومت چلانی ہے جبکہ وفاق پنجاب اور کے پی کے حق اور فنڈز مار کے اپنی اصلی اوقات دکھا رہا ہے۔
وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے کم وسائل کے باوجود زبردست منصوبے شروع کیے ہیں اور اپنی پرفارمنس کی بدولت تحریک انصاف پہلےسے بھی زیادہ عوام کی مقبول جماعت بن چکی ہے۔



















