Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ غلط کاموں کی بادشاہ ہے، پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ غلط کاموں کی بادشاہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے پنجاب میں بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیا جبکہ ہم نے اچھے کاموں میں اپوزیشن کو شامل کیا لیکن ن لیگ والے غلط کاموں کے ماہر ہیں اور برے کاموں کے تو ن لیگ والے خود ہی بادشاہ ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا اور انہیں کوئی روکنے والا بھی نہیں ہے جبکہ 5،10 برس کے بعد یہ آتے ہیں اور پچھلی ساری تباہی کر کے چلے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ ہم اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی خدمت کر رہے ہیں، پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ یہ جہاں ٹرین چھوڑتے ہیں اسی سٹیشن سے آکر دوبارہ ٹرین پکڑتے ہیں جبکہ ن لیگ کی ٹرین تباہی اور بربادی کی ٹرین ہے اور جس طرح قیام پاکستان کے وقت آخری ٹرین آئی تھی جو آدھی کاٹی ہوئی تھی، اس طرح کی ٹرین ہے ن لیگ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛اگر لوگوں کی خدمت کی جائے تو سیاست عبادت ہے، پرویز اٰلہی

متعلقہ خبریں