Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی سلامتی معاشی سلامتی کے گرد گھومتی ہے اور حکومت عوام کی مشکلات سے نا آشنا ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ قومی سلامتی معاشی سلامتی کے گرد گھومتی ہے اور حکومت عوام کی مشکلات سے نا آشنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے حکومت کی کارکردگی کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے معاشی سلامتی کو نیشنل سیکورٹی سے منسلک کیا ہے اور عوام کے مفاد عامہ کو ترجیح دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ قومی سلامتی معاشی سلامتی کے گرد گھومتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بریڈ اور بٹر کی حکومت آٹے کے لئے مارے مارے پھرتے لوگوں سے نہ آشنا ہے جبکہ مہنگائی سے پریشان عوام انسولین اور پیناڈول کے لیےایڑیاں رگڑ رہے ہیں اور رہی سہی کسر آئی ایم ایف نکال دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کا معیشت کو نشانہ بنانے والے اکاؤنٹس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  100 دنوں میں مہنگائی لوگوں کو سڑکوں پر لائے گی جبکہ انکی سوئی عمران کو لگی گولیاں   3 تھی یا4  پر پھنسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ معاشی اورسیاسی عدم استحکام کے سمندر میں غرق ہوگئی ہے اور ایم کیو ایم اب پی پی پی کے ہتھے چڑھ گئی ہے۔

حکومت کی کارکردگی کے 10 نکات

شیخ رشید نے 8 ماہ کے دوران حکومت کی کارکردگی کے 10 نکات پر بھی روشنی ڈالی ہے۔

1.معیشت تباہی کے دہانے پر

2.مہنگائی عروج پر

3.دہشتگردی دوبارہ شروع

4.سرحدیں غیر محفوظ

5.امنِ عامہ بد ترین

6.قومی خود مختاری زوال پزیر

7.صنعتی پیداوار کم ترین

 8.بیروزگاری عروج پر

9. سیاسی غیر یقینی

10. علیحدگی پسند عناصر پھر فعال

یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کی میٹنگ میں الیکشن بھی ایجنڈے میں ہونا چاہیے، شیخ رشید

متعلقہ خبریں