Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور ؛ یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی اشیاء کی فراہمی ختم ، چکی کا آٹا بھی مزید مہنگا

 وفاقی حکومت کی جانب سے لاہور کے یوٹیلیٹی اسٹورز ہر 50 ارب کی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے ساتھ ہی چکی مالکان کی جانب سے  چکی آٹے کی قیمتوں میں بھی ایک بار پھر  اضافہ کردیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں چکی کا آٹا مزید مہنگا کردیا گیا ہے اور اس وقت لاہور میں چکی آٹا 5 روہے کلو اضافے کے بعد 140 سے بڑھ کر 145 روہے کلو تک کردیا گیا ہے۔

آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ لاہور کہ اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے کے باعث  چکی کا آٹا مہنگا ہوا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز ہر 50 ارب کی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

 علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز ہر 50 ارب کی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلے کے بعد شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹے کے نظرثانی شدہ نرخ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے تحت عام افراد کے لیے گھی ، آٹا ، چینی کی قیمتیں بڑھا کر نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق عام شہریوں کے لیے گھی 75 روپے، چینی 19 روپے فی کلو اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 248 روپے مہنگا کردیا گیا ہے چینی 89 روپے فی کلو ، گھی 375 ،آٹے کا 10 کلو تھیلا 648 روپے میں ملے گا۔

متعلقہ خبریں