بول ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے سروسز اسپتال کے گائنی بلاک میں ہیٹرز خراب ونے کی وجہ سے سخت سردی میں نومولود بچوں کی زندگی خطرے میں پڑگئی ہے
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اس وقت لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں پرائیوٹ سے بھی زیادہ مہنگے آپرہشن کئے جانے لگے ہیں۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال میں ادویات بھی عدم دستیاؓ ہیں جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا رہتا ہے ۔
لواحقین کا مزید کہنا ہے کہ گائنی بلاک کے ہیٹرزسے متعلق سوال کرنے پراسپتال اتنظامیہ کاروایتی جواب ملتا ہے کہ ہیٹرز جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔ تاہم گائنی کی ہیڈ ڈاکٹر طیہ وسیم کال اٹھانا گوارا نہیں کرتیں جو انتظامیہ کی بے حسی کا ثبوت ہے۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں پرائیوٹ سے بھی مہنگے آپریشن کئے جارہےہیں۔



















