Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن نہ ہونے سے پی ٹی آئی کو نہیں بلکہ ملک کو نقصان ہورہا ہے، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن نہ ہونے سے  پی ٹی آئی کو نہیں بلکہ ملک کو نقصان ہورہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے لاہور میں بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم غیر مقبول ہو رہی ہے اور عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن نہ ہونے سے پی ٹی آئی کو کوئی نقصان نہیں ہے بلکہ ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ہماری شروع سے سوچ رہی ہے کہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کریں، الیکشن 2023 میں ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے مزید کہا کہ وائٹ پیپر جاری کرنے کا مقصد عوام کو معیشت پر آگاہی دینا ہے۔

ملک کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں

اس سےقبل سابق وفاقی وزیر اسد عمر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں، ایک سال پہلے 20 کلو آٹا 1159 روپے تھا، کھانا پکانے کے تیل کی قیمت میں 33فیصد اضافہ ہوا، پیٹرول کی قیمت میں 53فیصد اضافہ ہوا اور ڈیزل کی قیمت میں65 فیصد اضافہ ہوا، حرام کا پیسہ لگا کر ضمیروں کی منڈی لگائی گئی۔

اسد عمر نے کہا کہ مہنگائی کو بنیاد بنا کر ہماری حکومت کو ہٹایا گیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمت کم ہوئی لیکن پاکستان میں خوردنی تیل کی قیمت بڑھ گئی ہے، امپورٹڈ حکومت کی سازش ناکام ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ اس وقت عوام مہنگائی کے طوفان سے متاثر ہیں، مہنگائی کیخلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی، آج سے مہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کررہے ہیں۔

شہبازشریف بتائیں عوام کے ریلیف پر کتنے پیسے خرچ ہوئے

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کپڑے بیچ کر عوام کو ریلیف دوں گا، شہبازشریف بتائیں عوام کے ریلیف پر کتنے پیسے خرچ ہوئے، وزیراعظم نے کہا ساری رات جاگ کر عوام کی خدمت کروں گا، وزیراعظم کے ساری رات جاگنے پر عوام کا یہ حال ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں