Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم نے مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نامزد کردیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نامزد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نے مریم نواز کو مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر نامزد کیا ہے جبکہ مریم نواز پارٹی کے تنظیمی معاملات کی قیادت کرنے کا عزم اور تجربہ بھی رکھتی ہیں۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ مریم نواز ہمارے قائد نواز شریف کے سوچ کے ساتھ پارٹی کو صحیح طرح تنظیم نو کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ پنجاب کی صورتحال، وزیر اعظم شہباز شریف کے اتحادیوں سے رابطے

متعلقہ خبریں