Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ فوری انتخابات کے بغیر ممکن نہیں ہے، عمر چیمہ

پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ فوری انتخابات کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کے بغیر معاشی استحکام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سود مند ثابت نہیں ہو سکتے جبکہ سیاسی استحکام سے فوری طور پر معاشی استحکام قائم کرنے کے لئے ماحول سازگار اور فائدہ مند ہوگم۔

 

یہ بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم کا مقصد اعتماد کا ووٹ لینا نہیں بلکہ الیکشن سے فرار ہے، عمر سرفراز چیمہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ فوری صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ وفاق کے پاس معاملات کو الجھانے کے سوا کچھ نہیں ہے، عمر سرفراز چیمہ

متعلقہ خبریں