Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امپورٹڈ حکومت اپنی ناکامی کابدلہ عوام سےلےرہی ہے، میاں اسلم اقبال

سینیئر صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اپنی ناکامی کابدلہ عوام سےلےرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیئر صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت اپنی ناکامی کا بدلہ عوام سے لے رہی ہے، پنجاب کے چیمبرز اور دکانداروں سے میٹنگ کی جائے گی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں؛ پڑھے لکھے افراد کے روزگار کے لئے مختلف پراجیکٹ بنائیں گے، میاں اسلم اقبال

سینیئر صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کاروبار بند کرنے کے اوقات کا فیصلہ صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد کرے گی جبکہ ملک کی معیشت پہلے ہی سکڑ گئی ہے اور صوبے میں بے روزگاری بہت بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں