وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کو بجٹ سبسڈی کی مد میں 10 ارب جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ ای سی سی نے پی ایس او کی بینک فنانسنگ کیلئے 50 ارب کی حکومتی گارنٹی کی بھی اجازت دے دی ہے۔
افغانستان میں پاکستانی اسپتالوں کو رقوم کی منتقلی کے لیے نظرثانی شدہ طریقہ کار کی منظوری دے دی گئی اور کہا گیا کہ تنخواہوں کے لیے 1 ارب روپے افغانستان کو چار قسطوں میں منتقل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،اسحاق ڈار
ای سی سی نے 2 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی ہے جبکہ ای سی سی نے درآمدی یوریا کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے سمری کو مؤخر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور اسحاق ڈار میں نویں جائزے کے مذاکرات پر ڈیڈ لاک برقرار



















