Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قوم تیاری کرے، الیکشن کا پیغام دیدیا شیڈول طے کرنا باقی ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے، الیکشن کا پیغام دے دیا گیا ہے شیڈول طے کرنا باقی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ غریب آدمی بُرے حالات کے لیے کمرکس لی، 8 بجے دوکانیں بند کرنے پر حکومت صوبوں تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت معاشی نہ سیاسی استحکام لاسکی نہ اپنے حلقوں میں جانے کے قابل ہے، غیر مقبول فیصلوں سے سارا نقصان ن لیگ اور اُسکے اتحادیوں کا ہوا ہے۔

الیکشن ہی سیاسی معاشی استحکام لائے گا

انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج اور زرمبادلہ کے ذخائر آدھے اور مہنگائی تگنی ہوگئی ہے۔ الیکشن کا پیغام دے دیا گیا ہے شیڈول طے کرنا باقی ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے، الیکشن ہی سیاسی معاشی استحکام لائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کی میٹنگ میں الیکشن بھی ایجنڈے میں ہونا چاہیے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ افغانستان کے معاملے پر سوچ سمجھ کے بیان دیں، وزیر خارجہ سیلاب زدگان بچوں کے ساتھ تصویریں کھچوانے کی بجائے سیلاب زدگان کی مدد کریں۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کی رہائی خوش آئند ہے۔

10 روز میں اہم سیاسی، معاشی میٹنگز اور فیصلے ہوجائیں گے

 چند روز قبل اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 10 روز میں اہم ریاستی، سیاسی، معاشی میٹنگز اور فیصلے ہوجائیں گے۔

 شیخ رشید نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈ لاک ہوگیا ہے، ڈالر انٹر بینک اور کرنسی مارکیٹ میں 30 روپے کا فرق ہے، ریزرو 5 ارب ڈالر سے کچھ زیادہ رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کا قحط گیس کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے،  غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے عملے کو اسلام آباد میں محتاط رہنے کا کہہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہوچکا ہے، عوام کا نام ہی ریاست ہے، عوام تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے مزید کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے، اب خاموش تماشائی نہیں رہا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں