اٹک میں رواں سال 2023 کے آغاز پر سب سے بڑی ڈکیتی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اٹک میں دو مسلح ڈاکو زبردستی صراف کے گھر گھس گئے اور اسلحہ دکھا کرخواتین اور بچوں کو یرغمال بنا لیا۔
ملزمان ایک گھنٹے تک گھر کے اندر تالے توڑ کر تلاشی لیتے رہے اور ڈاکو 56 لاکھ، 50 ہزار کے زیورات اور 10 لاکھ رقم لوٹ کرفرارہوگئے جبکہ ڈاکو جاتےہوئے اہل خانہ کو کمرے سے نکال کر واش روم میں بند کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل
واضح رہے کہ بول نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔



















