Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنیوا میں سیلاب متاثرین کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھوں گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جنیوا میں سیلاب متاثرین کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج میرے صحبت پور دورے کا مقصد سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی اور ان کو یہ احساس دلانا تھا کہ میری حکومت اور میں ان کی بحالی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 جنوری کو جنیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں سیلاب متاثرین کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھوں گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج میں نے پنجاب میں قائم  دانش اسکولوں کی طرز پر بلوچستان میں جدید سہولیات سے آراستہ 12 نئے دانش اسکولوں کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یہ اسکولز غریب اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لئے علم و ہنر اور ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

متعلقہ خبریں