Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان پاکستان کے خلاف ہونے والی گھناؤنی سازش سے قوم کو آگاہ کریں گے

سابق وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کی عوام کو  ملک کے خلاف ہونے والی گھناؤنی سازش کے متعلق آگاہ کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے بتایا ہے کہ رجیم چینج آپریشن کا مقصد عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو اپاہج بنانا بھی تھا اور اس سازش پر نواز شریف اور اسحاق ڈار تیزی سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جتنا سچ چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے اتنا ہی قاتل اپنے آپ کو بےنقاب کر رہے ہیں تاہم آج شام 5 بجے چئیرمین پاکستان کے خلاف ہونے والی گھناؤنی سازش سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

نواز شریف اور مریم نواز کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے سوئٹزرلینڈ کن سرجریز اور کن بینک اکاؤنٹس کے لیے مشہور ہے. بھگوڑوں کا یہ خاندان پاکستان کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھتا ہے، لیکن آج تک اس وطن سے مخلص نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں بھی ایک اسپتال بنایا لیکن وہاں سے بھی علاج نہیں کروا سکتے اور پچھلے 40 سال کسی نا کسی صورت میں اقتدار کے مزے لینے کے باعث فرعونیت اس خاندان کے سر پر سوار ہو چکی۔

یہ بھی پڑھیں: یہ جہاں سے مرضی کان پکڑلیں، مسائل کا حل صرف الیکشن ہے، عمران خان

انہوں نے مزید کہا کہ اب جب بھی الیکشن ہوں گےعوام انہیں دوبارہ زمین پر لائےگی. اس ملک پر حکمرانی اس ٹھگنی کا خواب ہی رہےگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بول نیوز کے وفد سے خصوصی ملاقات کے دوران کہا تھا کہ مذہبی منافرت میں حملہ ہوا لیکن میں نے تبھی کہا تھا کہ یہ سازش ہے، کل میں خود پریس کانفرنس کروں گا اور بہت سے حقائق سے پردا اٹھاوں گا۔

متعلقہ خبریں