Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا ؛ جیل میں سینکڑوں قیدیوں کا مہلک امراض میں مبتلا ہونے کا انکشاف

خیبرپختونخوا کی جیلوں میں سینکڑوں قیدیوں کا مہلک امراض میں مبتلا ہونےکا انکشاف ہوا ہے جن میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے امراض بھی شامل ہیں

 بول نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق 196 قیدی ہیپا ٹائِٹس اورایڈزجیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہیں جن میں 138 قیدی ہیپاٹائٹس سی میں 29 ہیپاٹائٹس بی میں ، 25 ایڈز اور 4 ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہیں۔

 سب سے زیادہ بیمار قیدی پشاور کی سنٹرل جیل میں ہیں جن کی تعداد 47 ہے

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ بیمار قیدی پشاور سینٹرل جیل میں ہیں جن کی تعداد 47 ہے۔

 دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں 13 ہزار76 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ یہاں جیلوں میں 14 ہزار 321 قیدی موجود ہیں جن میں سے صرف 2 ہزار 897 سزاء یافتہ ہیں اور 11 ہزار 424 قیدی فیصلوں کے منتظر ہیں، تاہم انڈر ٹرائل قیدیوں کا تناسب 79 فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں