گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے پاک ای یو فرینڈ شپ فیڈریشن کے چیئرمین پرویز اقبال کی ملاقات ہوئی ہے جس میں یورپی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات اور یو رپی یونین کے ساتھ تجارت میں اضافہ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ملاقات میں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی رقوم کی ترسیل سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک سے مثالی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں اور اگر موقع ملا تو ضرور یورپی پارلیمنٹ کا دورہ بھی کروں گا۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاک ای یو فرینڈ شپ فیڈریشن بہترین خدمات انجام دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
اس موقع پر پاک ای یو فرینڈ شپ فیڈریشن کے چیئرمین پرویز اقبال نے کہا کہ 2023 کے آخر میں جی ایس پلس درجہ کا جائزہ لیا جائے گا اور جی ایس پلس درجہ کو جاری رکھنے کے لئے پاکستان کی امیج بلڈنگ بھی کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہمیں دشمن کی ہر سازش کو اپنے اتحاد سے ناکام بنانا ہوگا، کامران ٹیسوری
- پاک ای یو فرینڈ شپ فیڈریشن کے چیئرمین پرویز اقبال نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کے اقدامات نے بہت زیادہ متاثر کیا ہے جبکہ ان جیسی قیادت ملک کے مسائل کا بہتر حل نکال سکتی ہے اور ہم گورنرسندھ کو یورپی پارلیمنٹ برسلز، بیلجیئم آنے کی دعوت دیتے ہیں۔



















