Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ڈی ایم کو الیکشن میں اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے، اسد عمر

پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو الیکشن میں اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے بول نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کی تو بات ہی نہیں، یہ تو واضح ہو گیا ہے کہ تین مختلف جگہوں سے فائر کیا گیا اور تین مختلف جگہوں سے فائر کا مطلب ہے منصوبہ بندی کے تحت قتل کی کوشش کی گئی لیکن اس پر کہانی یہ بنائی گئی کہ مذہبی جنون پسند تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی سپریم کورٹ سے درخواست کر چکے ہیں اگر وفاق روکنے کی کوشش کرے گا تو پھر ضروری ہو جائے گا، سپریم کورٹ مداخلت کرے

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کروانے کا واضح حکم دیا ہے، اسد عمر

پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیراعظم کو قتل کرنے کی کوشش پر حقائق قوم کو بتانے چاہییں، جن کا نام عمران خان صاحب لیتے ہیں وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے، جے آئی ٹی کے کے سامنے پیش نہیں ہوں گے تو وہ اپنا نقصان کریں گے

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں توہین عدالت کر کے الیکشن کروانے سے انکار کر دیا، پی ڈی ایم کو الیکشن میں اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے، جنرل الیکشن تو چھوڑیں یہ تو مقامی الیکشن سے بھی بھاگ رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح معیشت دلدل میں پھنستی جارہی ہے الیکشن کے علاوہ حل کوئی نہیں ہے، ساری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ، ایم ڈبلیو ایم ہمارے اتحادی ہیں اور وہ بھی ہمیں ووٹ ڈالیں گے۔

متعلقہ خبریں