وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کا موقع دینا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پاکستان اور ہندوستان نے جموں و کشمیر میں رائے شماری کرانے کا فیصلہ کیا تھا اور کشمیری تب سے بے خوف ہوکر قربانیاں دے کر رائے شماری کا انتظار کر رہے ہیں۔
On 5 January 1949, UN Commission for India & Pak resolved to hold plebiscite in J&K. Kashmiris have been waiting for plebiscite ever since, giving sacrifices fearlessly. They must be given opportunity to realize their Right to Self-Determination. JUSTICE DELAYED IS JUSTICE DENIED
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 5, 2023
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو اپنے حق خود ارادیت کا موقع دیا جانا چاہیئے اور انصاف میں تاخیر انصاف کی فراہمی سے انکار ہے۔



















