چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی بول نیوز سامنے لے آیا ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر حکمت عملی طے کی گئی اور اعتماد کے ووٹ کی تاریخ کو خفیہ رکھنے اور 9 جنوری سے قبل تمام اراکین پنجاب اسمبلی سے رابطہ مکمل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ اعتماد کا ووٹ 10 جنوری کو لیے جانے کا امکان ہے۔
عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ مومنہ وحید سے بات چیت جاری ہے، ان کے تحفظات دور کر لیں گے اور ایم ڈبلیو ایم کے تحفظات بھی دور کر لیے جائیں گے جبکہ بلال اصغر وڑائچ کے بعد مذید آزاد اراکین سے بھی رابطے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ مجھے راستے سے ہٹانے کے کئے ہر حربہ استعمال کیا گیا، عمران خان
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ کی مکمل تیاری ہے، اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے کسی پریشانی کا سامنا نہیں ہے جبکہ تاریخ پر فی الوقت بات نہیں کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ نالائق اور نااہل حکومت کی ناکامیوں نے پاکستان کی مشکلات بڑھا دی ہیں، عمران خان



















