Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شیخ رشید احمد کا آج اہم خطاب کرنے کا اعلان

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد آج 6 جنوری 3 بجے لال حویلی میں اہم خطاب کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جنیوا میں سیلاب زدگان کی امداد کی بجائے شریف بردران اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ 9جنوری سے کاؤنٹ ڈاؤن شروع اور اپریل میں ختم ہو جائے گا۔

عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرینگے ورنہ اپنے ممبر اسمبلیوں سے نکال لینگے

انہوں نے کہا کہ جنھوں نے فالودے اور پاپڑ والوں کے نام سے لوٹا اب وہ سندھ موٹروے پر اپاہجوں کے شناختی کارڈ پر لوٹ رہے ہیں۔ وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کے بیانات جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہید کا کیس جان پکڑ گیا ہے، سپریم کورٹ نیب ترمیمی آرڈینس اور اورسیز ووٹ پر بھی عنقریب فیصلہ دے گی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرے گا ورنہ اپنے ممبر اسمبلیوں سے نکال لے گا، حکمران اپنے فارن اکاؤنٹ قومی سلامتی کی خاطر پاکستان واپس لائیں۔

کل لال حویلی سے 3 بجے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالیں گے

گزشتہ روز زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید نے کہا تھا کہ کل لال حویلی سے 3 بجے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالیں گے، عام انتخابات ہو کر رہے ہیں گے اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں نہیں روک سکتیں، حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو معلوم ہے کہ الیکشن میں ان کو ووٹ نہیں پڑنے، کچھ اور پڑنا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی خواہش ہے مگر ابھی ایسا کچھ نہیں، میری یہ خواہش بھی ہے کہ پاکستان کی مقبول جماعت کے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات ہوں۔

سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پنجاب اسمبلی تحلیل کریں گے، معاشی اور سیاسی استحکام کیلئے صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں