Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فن گداگری میں حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ فن گداگری میں حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ہے جس کی وجہ سے حکومت غلامی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیارہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں 100 دن اہم ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یا باہر آتے ہیں، یہ فیصلہ عمران خان کا ہوگا لیکن الیکشن ہر قیمت پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے 13 جماعتوں کی سیاست ختم کر دی ہے، شیخ رشید

انہوں نے مزید کہا کہ غریب ایڑیاں رگڑ رہا ہے اور 77 وزراء موج میلہ کررہے ہیں، اپنے ڈالرلانے کی بجائے یہ ڈار کو لے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لال حویلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ  فن گداگری کے ماہر لوگوں نے عمران خان کی جان لینا چاہی تھی لیکن اللہ بہت عظیم ہے اور اب ان کی سازش ہے کہ عمران خان کوزہر دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا نوجوان ، آج کی مقامی اور بین الاقوامی سیاست  عمران خان کے ساتھ ہے اور آج بھی کہتا ہوں کہ الیشکن ہونگے اور ہوکر رہیں گے ۔

شیخ رشید نے اس موقع پر اعلان کیا ہے کہ عوامی مسلم لیگ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے ساتھ  مل کر ہی الیکشن میں حصہ بھی لیں گے اور ان کی جو بھی فیصلہ ہوگا اس میں ان کی حمایت بھی کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ جیتے گا، شیخ رشید

متعلقہ خبریں