Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی، گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق

کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی کے قریب گھر میں آتشزدگی سے جھلس کر 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کٹی پہاڑی کے قریب گھر میں آگ لگنے سے تین بچے جھلس کر ہلاک  ہوگئے ہیں جس میں 2 سگی بہنیں ڈھائی سالہ عظمیٰ، ساڑھے تین سالہ اقصیٰ اور انکا کزن محمد شامل ہے۔

ان کے ورثاء کے مطابق سردی کے باعث کچھ لوگ گھر کے قریب آگ جلائے بیٹھے تھے تو گھر میں آگ لگنےکا سبب بنی تاہمواقعہ کے وقت گھر کے کچھ لوگ منگنی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے۔

تینوں کمسن بچوں کی لاشوں کو اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد رات گئے سردخانے منتقل کردیا گیا تاہم جاں بحق بچوں کی تدفین آج بعدنماز ظہر مقامی مسجد میں اداکی جائےگی

یہ بھی پڑھیں: نوری آباد میں مسافر کوچ میں خوفناک آتشزدگی، 10 افراد جاں بحق

دوسری جانب کراچی کے علاقے منظور کالونی میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

اس حولے سے ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونیوالوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں