Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں بےروزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے اور حکمران بانسری بجارہے ہیں، مسرت چیمہ

ترجمان وزیراعلٰی و پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں بےروزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے اور حکمران بانسری بجارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں ترجمان وزیراعلٰی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ  نے کہا ہے کہ پاکستان میں  ‏ہر دن کوئی نئی صنعت یا کارخانہ بند ہو رہا ہے اور خوراک بھی عام آدمی کی پہنچ سےدور ہو رہی ہے، پاکستانی عوام ملک کے ساتھ اس ظلم کو نہیں بھولےگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی اور غربت کے بوجھ تلے دب رہی ہے جبکہ حکمران ٹولے کے بچے عدالتوں سے بری ہو رہے ہیں تو کیا پاکستان کو دیوالیہ کرنا رجیم چینج آپریشن کے مشن کا حصہ ہے؟

یہ بھی پڑھیں: پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے اور کوئی ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں، مسرت جمشید چیمہ

انہوں نے مزید کہا کہ خفیہ طاقتوں کا پاکستان کی ترقی روکنے کا مشن کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملک کی قسمت کا فیصلہ کرپٹ مافیا کی بجائے عوامی ووٹ کی طاقت سے ہونا چاہیے  ۔

اپنے گزشتہ پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے     ذخائر 5.6 ارب ڈالر سے کم رہ گئے ہیں، دیوالیہ ہونے کی نہج پر پہنچ چکا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ عوام پر مہنگائی کے بم گرانے والوں پر الیکشن سے فرار کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت کیلئے اس چور ٹولے سے جان چھڑانے کی اشد ضرورت ہے اور الیکشن ہی اس مسئلے کا حل ہیں‏۔

انشاء اللہ عوام کسی صورت انکی سیاسی چالبازی کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

مزید پڑھیں؛ پاکستان کی معیشت کو دلدل سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، مسرت جمشید چیمہ

متعلقہ خبریں