Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کی معاشی تباہی کے باوجود عوام کا ردعمل نہ آنا حیران کن ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی تباہی کے باوجود عوام کا ردعمل نہ آنا حیران کن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر نے ملک کی معاشی بدحالی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

 

 انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 31 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہر پہنچ گئی ہے اور خطرہ اس بات کا ہے کہ اگر ملک میں کسی قیادت کے بغیر احتجاج شروع ہو گئے تو اس انتشار کو کون روکے گا؟

یہ بھی پڑھیں: 13 پارٹیاں عمران خان کو معاشی تباہی میں شریک کرنا چاہتی ہیں، شیخ رشید

فواد چوہدری نے کہا کہ اس صورتحال میں بھی عوام نے صبر کا مظاہرہ کیا ہے ورنہ اس معاشی تباہی کے بعد ردعمل نہ آنا حیران کن ہے۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر یہ 8 ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ پچھلے سال شہباز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ میں کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں؛اگر یہ 8 ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے، فواد چوہدری

متعلقہ خبریں