Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

2023 کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2023 کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ای سی پی نے ہفتہ کو اس سلسلے میں تمام علاقائی الیکشن کمشنرز کو خطوط لکھے ہیں جس میں انہیں پولنگ اسٹیشنوں کی فہرستیں پولیس اور ایجنسیوں کو بھیجنے کی ہدایت کی۔

ان فہرستوں کی فراہمی کے بعد علاقائی الیکشن کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ اداروں سے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی کے حوالے سے رائے طلب کریں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لئے تیار ہے، چیف الیکشن کمشنر

حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کے جوان تعینات ہوں گے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان عام انتخابات 2023 کے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر چکی ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق 2023 کے انتخابات پر 47 ارب 41 کروڑ 73 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔

ای سی پی کے مطابق ٹرینگ ونگ کے لیے 1 ارب 79 کروڑ اور90   لاکھ کا خرچہ آئیگا جبکہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے لیے 4 ارب 83 کروڑ 55 لاکھ خرچ ہونگے۔

انتخابی فہرستوں پر 27 کروڑ 20 لاکھ خرچ سمیت الیٹرانگ ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ پر 5 ارب 60 کروڑ 6 اکھ خرچ ہونگے۔

اسکے علاوہ انتخابات کے لیےآرمی کی خدمات اور سیکیورٹی کے لیے کے لیے 15 ارب روپے خرچ ہونگے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ کئی عرصے سے عام انتخابات قبل از وقت کرانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کی تیاریاں تیز، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب

عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی انتشار کے باعث معیشت کو خاصہ نقصان پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے ۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستانی عوام کے سب سے پسندیدہ لیڈر قرار پائے ہیں تاہم ان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں