Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عدالت نے کہا تو اعتماد کا ووٹ لیں گے اور پھر اسمبلی تحلیل کردیں گے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت کی ہدایت پر اسمبلی تحلیل کرکے عوام میں جائیں گے اور اس پر کوئی دو رائے نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر  صدارت پنجاب کے صوبائی وزراء کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں انہوں نے اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ اور اگلے الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت جاری کردی۔

اس موقع پر عمران خان نے وزراء کو اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطے میں رہنے اورتمام وزراء کو اپنے حلقوں اور ڈویژن میں اگلے انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت بھی دی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ عدالتی فیصلے سے مشروط ہے، عدالت نے کہا تو ہم اعتماد کا ووٹ لیں گے جب کہ ہمیں اعتماد کے ووٹ کے لیے تیاری کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ نااہل حکومت نے پاکستان کی مشکلات بڑھا دیں، عمران خان

اس موقع پر وزراء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینا پڑا تو ہمیں مسئلہ نہیں ہو گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اعتماد کا ووٹ لیتے ہی فوری اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ ہم اسمبلی تحلیل کریں گے اس پر کوئی دو رائے نہیں ہے جبکہ اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے بعد ہم الیکشن کے لیے عوام کے پاس بھی جائیں گے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سازشی ٹولہ اسلام آباد کے بعد کراچی کے بلدیاتی الیکشن سے بھی بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ انہیں معلوم ہے کہ عوام نے بھی انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ترقی کا انحصار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں ہے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے بعد ہم الیکشن کے لیے عوام کے پاس جائیں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ ملک کے مسائل کا حل نئے الیکشن اور عوامی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت ہی دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ لوٹوں کی ایکسپائری ڈیٹ ختم ہوچکی ہے، عمران خان

متعلقہ خبریں