Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارا ہر لمحہ عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے وقف ہے، پرویز الہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہمارا ہر لمحہ عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے وقف ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چند ماہ میں پنجاب میں جتنے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، اس کی مثال گزشتہ 10 برس میں نہیں ملتی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پہلے دور میں میٹرک تک تعلیم مفت کی اور اب بی اے تک تعلیم فری کردی ہے جبکہ ہمارا ہر لمحہ عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے وقف ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ معاشرے کی ترقی کے لئے معاشی و سماجی انصاف ضروری ہے، چودھری پرویز الٰہی

ان کا کہنا تھا کہ عوام پی ڈی ایم کی حکومت کو جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں الٹی بھی ہو جائیں تو بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، عمران خان نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھ کر فیصلے کئے ہیں

 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری نیت نیک اور سمت درست ہے، نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ مدد کرتے ہیں اور منزلی ملتی ہے جبکہ پی ڈی ایم

والوں کی نیت میں بھی کھوٹ ہے اور سیاست میں بھی پی ڈی ایم کی حکومت نے چند ماہ کے اندر معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں؛ سرمایہ کاروں کی انوسٹمنٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، چودھری پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے اپنی کھوٹی سیاست کی خاطر ملک کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں