Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ کل سنایا جائیگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کی درخواستوں پر کل فیصلہ سنائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن کل بروز پیر صبح دس بجے محفوظ فیصلہ سنائے گا۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی خالی نشست سے متعلق بھی کل فیصلہ سنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ جمعے کو الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس کے علاوہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کی درخواست پر 26 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 22 نومبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023ء کو ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ خود سنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ حیدر آباد میں بھی بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

گزشتہ سال 18 نومبر سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم تھا۔

عدالتِ عالیہ نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔

عدالتِ عالیہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم دیا تھا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے۔

متعلقہ خبریں