Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت صرف غلط معلومات پھیلانے پر پیسہ خرچ کر رہی ہے، حسان خاور

حکومت صرف غلط معلومات پھیلانے پر پیسہ خرچ کر رہی ہے، حسان خاور

پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ حکومت صرف غلط معلومات پھیلانے پر پیسہ خرچ کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہو رہے ہیں۔

 

  پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے مزید کہا کہ گندم کا بحران، ریکارڈ مہنگائی، صنعتیں بند، مصنوعی ایکسچینج ریٹ سے بربادی، تاجر، کسان اور شہری سب پریشان ہیں جبکہ بے شرم حکومت صرف غلط معلومات پھیلانے پر پیسہ خرچ کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں