Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی پور؛ ماہی گیر مچھلی کا شکار کرتے ہوئے دھماکہ خیز چیز سے ٹکرا گئے

علی پور میں ہیڈ پنجند کے قریب دو ماہی گیر مچھلی کا شکار کرتے ہوئے دھماکہ خیز چیز سے ٹکرا گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ ہیڈ پنجند کے نزدیک دریائے چناب میں تھانہ اچ شریف کی حدود میں ہوا ہے جہاں دھماکہ خیز چیز سے ماہی گیروں کے ٹکرانے سے پانی میں زور دار دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اسکی آواز دور دور تک سنائی دی ہے جبکہ دھماکہ سے دونوں ماہی گیر شدید زخمی ہوگئے ہیں اور زخمیوں کو اچ شریف ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

تھانہ صدر پولیس کا کہنا ہے کہ ماہی گیر مچھلی کے شکار کے لئے دھماکہ خیز مواد کا استعمال کرتے ہیں جس سے وہ زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں