Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موسم سرما کی تعطیلات ختم، وفاقی دارالحکومت میں اسکول کھل گئے

وفاقی دارالحکومت اور لاہور میں موسم سرما کی تعطیلات کی دو ہفتے کی تعطیلات کے بعد آج سے تمام اسکول  کھل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آج سے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں جو کہ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث ایک ہفتہ بڑھادی گئی تھیں۔

 

علاوہ ازیں شہر کراچی میں بھی وفاق کے ماتحت اسکولوں میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کی چھٹیاں ختم، تدریسی عمل کا آغاز

دوسری جانب پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے پیر کو موسم سرما کی تعطیل کے بعد صوبے کے کچھ حصوں بالخصوص لاہور میں شدید سردی کے باوجود دوبارہ کھل گئے ہیں۔

حافظ آباد اور مضافاتی علاقوں جلالپوربھٹیاں، سکھیکی منڈی، پنڈی بھٹیاں میں اسکول شدید دھند کے باوجود کھل گئے ہیں۔

اس سے قبل توقع کی جا رہی تھی کہ والدین کے مطالبے کے بعد پنجاب حکومت اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کے لیے اضافہ کر دے گی۔

گزشتہ ہفتے سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے تھے۔

متعلقہ خبریں